آج کی تاریخ انتہائی نمایاں، دوسو سال بعد تکرار ہوگی
آج کی تاریخ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے الٹا اور سیدھا دونوں طرح سے پڑھا جاسکتا ہے۔(فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میں فلکی علوم کمیٹی نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ 2، 2، 22 انتہائی نمایاں اور خصوصی ہندسے رکھتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان ہندسوں کی تکرار دو سو سال کے بعد یعنی 2-2-2222 میں ہوگی۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’آج کی تاریخ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے الٹا اور سیدھا دونوں طرح سے پڑھا جاسکتا ہے۔‘
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’بہت سے لوگ اپنی خصوصی یادگاریں خصوصی ہندسوں والے دنوں میں رکھتے ہیں، یہ ان دنوں میں سے ایک ہے۔‘
کمیٹی نے توجہ دلائی ہے کہ ’آج کی تاریخ میں صرف ہندسوں کی جمالیات ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں۔‘