مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود، متعدد علاقوں میں دھند
’مدینہ منورہ ریجن کی الاکحل، الحناکیہ، المہد اور الیتمہ کمشنری میں شام 6 بجے تک دھول ہوگی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں آج مطلع غبار آلود ہے جبکہ دیگر متعدد علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وسطی، مشرقی اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن کی الاکحل، الحناکیہ، المہد اور الیتمہ کمشنری میں شام 6 بجے تک دھول ہوگی‘۔
’گرد وغبار کے باعث ہائی وے پر خصوصی طور پر حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح کی کیفیت مگر کم شدت کے ساتھ ریاض ریجن میں بھی ہے جہاں الافلاج، السلیل، وادی الدواسر میں فضا گرد آلود رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ، عسیر اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مشرقی، وسطی اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ الجوف، حائل اور جازان کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔