کورونا کیسز میں کمی،ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد افراد صحتیاب
اب تک 6 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے 3 ہزار 555 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 2 ہزار 624 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کورونا سے گزشتہ ایک روز میں 3 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 950 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے ایک ہی دن میں 4 ہزار 23 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی طورپر6 لاکھ 57 ہزار 995 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھاکہ مملکت کے مختلف ریجنز میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں میں سے 1 ہزار 42 افراد کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں میں سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ 8 ہزار 247 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ اس کاسلسلہ ہنوز جاری ہے۔