سکیورٹی فورسز کا کیچ میں سرچ آپریشن، مزید تین عسکریت پسند ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق ’عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران کیچ کے علاقے بلگاتر میں دو انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں سمیت تین ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعے کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں وہاں چھپے ہوئے تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع پنجگور میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں سے منسلک ایک خفیہ ٹھکانے پر یہ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر فیلان بلوچ شامل ہیں جو ہوشاب، پنجگور اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔