Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے کے نئے ضوابط کیا ہیں؟

فیصلے پرعمل درآمد بدھ 9 فروری سے شروع کیا جائے گا (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کے ادارے نے مملکت آنے جانے والوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
فیصلے پر عمل درآمد بدھ 9 فروری 2022 سے شروع کیا جائے گا۔
العربیہ اور اخبار 24 کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان سعودیوں کو سفر کی اجازت ہوگی جو مکمل ویکسین یافتہ ہوں گے اور دوسری خوراک پر تین ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لے چکے ہوں گے۔
اس پابندی سے 16 برس سے کم عمر اور توکلنا ایپ کے مستثنی زمرے مستثنی ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ سعودی شہریوں کو بیرون ملک کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی جبکہ مملکت آنے والے تمام افراد کو سفر سے 48 گھ۔نٹے قبل لیے گئے  کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ جمعے کو 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے 3 ہزار 555 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 2 ہزار 624 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے پچھلے چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 23 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی طورپر 6 لاکھ 57 ہزار 995 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
 

شیئر: