پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
سنیچر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے ہرادیاNode ID: 641096
اسلام آبادیونائیٹڈ کی اننگز
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور پال سٹرلنگ نے اننگز اوپن کی جب کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 16 کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان ہوا جب ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔
Hales gone! Shaheen scores. #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/IQkYOrB5y7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
پال سٹرلنگ 10 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کا شکار ہوئے تو ٹیم کا مجموی سکور 37 ہو چکا تھا۔
شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر 32 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وہ راشد خان کی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں 137 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کولن منرو نے 45 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور حارث رؤف کی وکٹ بنے۔
میچ کے اختتامی لمحات میں لاہور قلندرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے جیت کے قریب پہنچ جانے والے یونائیٹڈ کے بلےبازوں کو سکور کرنے سے روک دیا۔
جارح بلے بازی کے لیے مشہور آصف علی 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جیت کی رہی سہی امید بھی ختم کر گئے۔ اعظم خان اور فہیم اشرف ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ 8 رنز سے لاہورقلندرز کے نام ہوا تو جہاں وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئے وہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے آئندہ میچ میں کامیابی کو بھی لازم کر گئے۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے دو، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور راشد خان نے ایک، ایک کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔
