Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،8افراد زخمی

جدہ:جدہ کے حی الوزیریہ میں واقع ایک فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی زمینی منزل پر واقع ایک کمرے میں لگی تاہم خوف وہراس پھیل جانے والی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر لوگوں میں بھگڈر مچ گئی جس کی وجہ سے8 افراد زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی کے وقت اپارٹمنٹ میں 48افراد رہائش پذیر تھے۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ قبل ازیں اپارٹمنٹ کو لوگوں سے خالی کروالیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رہے کہ رواں ہفتہ کے دوران جدہ کے ایک اور فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں بھی آگ لگی تھی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: