Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے18افراد زخمی

جدہ: جدہ میں ایک فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے باعث18افراد زخمی ہوگئے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ 7منزلہ فرنشڈ اپارٹمنٹ میں اس وقت آگ لگی جب اس میں 60افراد رہائش پذیر تھے۔ دھوئیں کی وجہ سے 18افراد دم گھنٹے کا شکار ہوئے۔ اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اوراپارٹمنٹ کو خالی کروایا۔ آتشزدگی کا آغاز تیسری منزل میں واقع ایک فلیٹ سے ہواجس کی وجہ سے بالائی منزل میں رہنے والے لوگ محصور ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 11کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ باقی افراد اسپتال منتقل کئے گئے۔ 
 
 

شیئر: