Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں تا ہدایت ثانی سکول صبح 9 بجے کھلیں گے

’موسم کا جائزہ لے کر محکمہ تعلیم سکولوں کے اوقات کار کا نیا جدول جاری کرے گی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ تعلیم تبوک نے کہا ہے کہ سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز صبح 9 سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر عملدر آمد تا ہدایت ثانی جاری رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سردی کے باعث اس سے قبل دو ہفتوں تک سکولوں کا آغاز 9 بجے سے ہوتا رہا ہے‘۔
’اب چونکہ سردی کی شدت میں کمی نہیں ہو رہی تو اس فیصلے کو نافذ سمجھا جائے‘۔
’موسم کا جائزہ لے کر محکمہ تعلیم سکولوں کے اوقات کار کا نیا جدول جاری کرے گی‘۔

شیئر: