لیپ کانفرنس کا انعقاد، رنگین واکنگ ٹریک، سرخ گردن والے شتر مرغ چھوڑنے کے علاوہ گزشتہ ہفتہ کی تصویری جھلکیاں
تفریح گاہ کو صاف رکھنے کےلیے آگاہی مہم:حائل میونسپلٹی نے السلف بری تفریح گاہ کو صاف رکھنے کےلیے آگاہی مہم چلائی ہے جس میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
لیپ کانفرنس میں مختلف آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت:ریاض میں لیپ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک کی آئی ٹی کمپنیوں نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ۔
پیدل چلنے والوں کےلیے رنگین ٹریک:مدینہ منورہ میونسپلٹی کے زیر سرپرستی رہائشیوں کے تعاون سے رنگین واکنگ ٹریک بنایا گیا ۔
تعمیراتی ملبہ اور بصری آلودگی کا باعث بننے والی چیزوں کی صفائی:الاحسا کمشنری نے علاقے میں تعمیراتی ملبہ اور بصری آلودگی پیدا کرنے والی چیزوں کو صاف کیا ہے ۔
آرائشی پتھروں سے مزین قبریں:جنوبی سعودی عرب میں ’وادی عیا‘ میں جہاں آرائشی پتھروں سے مزین قبریں موجود ہیں۔ یہ قبریں تاریخی محلوں، قلعوں اور چھاؤنیوں میں ہیں۔
التیسیہ میں ہرن اور سرخ گردن والے شتر مرغ چھوڑے گئے:سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل اتھارٹی (ٹی بی اے) نے جمعے کو الریم اور الوضیحی نسل کے متعدد ہرن اور سرخ گردن والے شترمرغ حمی التیسیہ میں چھوڑے ہیں۔
منشیات سمکلنگ کی پانچ کارروائیاں ناکام:سعودی محکمہ کسٹم اینڈ ٹیکس نے ’الحدیثہ‘ بری سرحدی چوکی پرمنشیات اسمگلنگ کی 5 کارروائیوں کوناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں۔