Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ مدینہ فورم میں معیار زندگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

فورم کا موضوع ’ جہاں ٹیکنالوجی سے سکون ملتا ہے رکھا گیا ہے( فوٹوٹوئٹر)
سعودی عرب میں مدینہ ریجنل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سمارٹ مدینہ فورم اتوار سے شروع ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فورم کا موضوع ’ جہاں ٹیکنالوجی سے سکون ملتا ہے رکھا گیا ہے۔
مدینہ ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام اس فورم کا مقصد سمارٹ شہروں کے تصور پر تبادلہ خیال کرنا ہے اور یہ کہ وہ کس طرح معیار زندگی اور پائیداری کو یقینی بنائیں گے۔
دنیا بھر سے ماہرین کا ایک گروپ عالمی سمارٹ شہروں کے تجربات کا جائزہ لینے کے لیے فورم کے سیشنز میں شریک ہے۔
ماہرین مدینہ کے مکینوں اور سیاحوں کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سمارٹ شہروں کے تصور کو لاگو کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
ماہرین سمارٹ سٹی میں تبدیل ہونے کے مدینے کے تجربے، پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں جدت طرازی کے کردار اور شہری اختراعی ٹولز متعارف کرانے کا جائزہ لیں گے۔
دو روزہ فورم میں تین اہم پینلز شامل ہیں جن میں سمارٹ سٹی کیا ہے۔ سمارٹ سٹی سے کیا مراد ہے، سمارٹ سٹی کا مشن کیا ہے۔ اس کے اہم چیلنجز کیا ہیں، اگر ٹیکنالوجی ایک مقصد ہے یا ایک ٹول۔ سمارٹ سٹیز اور کیا مدینہ جیسا مذہبی اور تاریخی شہر سمارٹ سٹی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
اس سیشن میں آسائش، ٹرانسپورٹ اور سیاحت سمیت بہت سے شعبوں پر غور کیا جائے گا اور اس کے اسلامی ثقافت یا شناخت کو متاثر کیے بغیر ایک سمارٹ سٹی بننے کی طرف اس کے پہلے قدم میں مدینہ کے تجربے پر بھی بات کی جائے گی۔

شیئر: