Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کے دارالحکومتوں میں ’ریاض‘ تیسرا اسمارٹ سٹی شمار

گزشتہ برس 23 ویں نمبرپرشمار کیا جاتا تھا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیز رفتار ترقی کا سفرجاری ہے ـ جی 20 کے دارالحکومتوں میں ریاض تیسرا اسمارٹ سٹی بن گیا ہے جبکہ گزشتہ برس ترقی کے حوالے سے 23 ویں نمبر پرتھا ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فارمینجمنٹ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ’آئی ایم ڈی ‘ اسمارٹ سیٹیز انڈیکس برائے سال 2021 میں ریاض شہر کو امتیازی مقامل حاصل ہوا ہے ـ
سروے کے مطابق سال رواں  ریاض شہر نے ترقی یافتہ ممالک کے شہر جن میں لاس اینجلس ، میڈرڈ ، ہانگ کانگ اور پیرس شامل ہیں سے برتری حاصل کرلی ـ

جنوبی کوریا کے درالحکومت سیئول  کے بعد ترقی یافتہ شہروں میں ریاض کا نمبرہے  (فوٹو، ٹوئٹر)

مدینہ منورہ کو ریاض کے بعد دوسرے سعودی شہر کے طور پر بھی انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہ دیگر قدیم تاریخی شہروں سے آگے ہے ـ
گروپ 20 کے ممالک میں جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیئول تیز رفتار ترقی کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ ریاض کا نمبر اسکے بعد ہے ـ
واضح رہے ریاض اور مدینہ منورہ میں اعلی ترقیاتی منصوبوں ، جدید انفراسٹرکچر اور اسمارٹ ایپلی کیشنز کی سہولتیں فراہم کرنے سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہوا
خیال رہے آئی ایم ڈی کی جانب سے معیاری اسمارٹ سٹیز کے لیے  شہریوں کو فراہم کی جانے والی جدید  ٹیکنالوجی اور خدمات کے معیار اور اس اعتبار سے شہریوں کی جانب سے ان خدمات پر اظہار  اطمینان کے مطابق درجہ بندی کی جاتی ہے۔ ریاض میں رہنے والے دنیا کے کئی ترقی یافتہ شہروں کی نسبت اپنے شہر کی پیشکش سے زیادہ مطمئن ہیں۔

شیئر: