سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت ابلاغی ادارے کے ڈائریکٹر کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی دستوں نے 20 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ’سعودی شہری عسیر ریجن میں حشیش سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ سیکیورٹی گشتی دستے نے شک کی بنیاد پر روکا اور اس کی تلاشی لی‘۔
مقامی شہری کے قبضے سے 20 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا۔ اسے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔