لبنان سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام
لبنان سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام
بدھ 26 جنوری 2022 20:33
تفیشی عمل مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری ہوں گی( فوٹو اخبار 24)
لبنانی حکام نے چائے کے ڈبوں میں نشہ آور گولیوں کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ منشیات ایک افریقی ملک لےجائی جارہی تھی جہاں سے مملکت بھیجی جانی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق لبنانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ’ نشہ آور گولیوں کا کنٹینر علاقائی سمندر سے پکڑا گیا ہے۔ بیروت بندرگاہ سے جہاز روانہ ہوچکا تھا۔ اطلاع ملنے پر اسے واپس لایا گیا اور تلاشی لی گئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ منشیات چائے کے 430 سے زیادہ کارٹن میں چھپائی گئی تھی‘۔
لبنانی وزارت داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ نشہ آور گولیوں کی تعداد کتنی تھی۔ تفیشی عمل مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری ہوں گی۔