سعید غنی پر الزامات، شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ
سعید غنی کا کہنا ہے کہ ’شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی نے ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے‘ (فائل فوٹو: سعید غنی فیس بُک پیج)
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی ضلع جنوبی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے سینیئر اینکرپرسن شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے دعوے میں ڈگری جاری کردی۔
عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی انتظامیہ کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کی جانب سے مختلف پروگراموں میں ان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے۔
سنہ 2018 میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر سعید غنی نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف عدالت میں ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔