لاہور ہائی کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دائر ایک درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ اس منظوری کے نتیجے میں میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے خلاف دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے مقدمے پر سیشن کورٹ کا حکم امتناعی ختم ہو گیا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے بھی گلوکار علی ظفر کے خلاف سول عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا، جس کے خلاف علی ظفر نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔
علی ظفر نے موقف اپنایا تھا کہ چونکہ انہوں نے ہتک عزت کا مقدمہ پہلے سے درج کر رکھا ہے لہذا قانونی طور سول عدالت ان کے خلاف مقدمہ نہیں سن سکتی۔
مزید پڑھیں
-
علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع قصوروار قرارNode ID: 525221
-
لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کو حاضری سے استثنیٰ دے دیاNode ID: 555756