بیجنگ ونٹر اولمپکس، برفیلے میدانوں کو ’بوسہ‘ دیتے پھرتیلے کھلاڑی
بیجنگ میں ونٹر اولمپکس کا آغاز کورونا وائرس وبا کے سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ ہوا ہے۔ مختلف ملکوں سے شرکت کرنے والے کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیجنگ موسم سرما اور موسم گرما کے اولمپکس کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بنا ہے۔ بیجنگ نے 2008 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کی تھی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کھلاڑی برفیلے میدانوں میں ہمت اور مہارت سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
روس سے تعلق رکھنے والی نتالیا سبولیوا نے سنو سکیٹ بورڈ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
مردوں کے سنو بورڈ کے مقابلوں میں آسٹریا کے کھلاڑی بینجمن کارل نے گولڈ میڈل جیتا۔
کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کھیلوں کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے قواعد و ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔
کھلاڑیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے خطروں کے کھلاڑی ہوں۔
چین نے خواتین کے فری سٹائل سکیئنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
مقابلوں میں چین سمیت یورپ، ایشیا اور دیگر ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔