مسجد الحرام میں متعین ہلال احمر کی ٹیم نے عارضہ قلب میں مبتلا 2 عمرہ زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ان کی جان بچ گئی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام کے ہیلی پیڈ سے پہلے مریض کی ہسپتال منتقلیNode ID: 887787
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں ایک 50 سالہ انڈونیشی عمرہ زائر کو دل کا دورہ پڑا جس کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کے اہلکار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے درد کی شدت سے بے ہوش ہو جانے والے زائر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس سے اس کی حرکت قلب بحال ہو گئی۔
طبی امداد کے دوسرے کیس میں انڈین عمرہ زائر جن کی عمر 80 برس کے قریب بتائی گئی تھی کو برین ہیمریج ہوا جنہیں فوری طور پر مصنوعی تنفس دیتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والی ادویات فراہم کی گئیں۔ ان کی حالت قدرے بہتر ہونے پر انہیں قریب ترین ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔