فضائی مسافروں کے لیے نئے ضوابط پر عملدر آمد شروع
’وہ تمام مسافر جو سعودی عرب آ رہے ہیں، ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فضائی مسافروں کے لیے جن نئے ضوابط کا اعلان چند دن قبل ہوا تھا ان پر عملدر آمد آج سے شروع ہو چکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک سے باہر جانے والے وہ تمام سعودی مسافر جن کی دوسری خوراک کو تین ماہ ہوگئے ہیں، ان کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔
جبکہ وہ تمام مسافر جو سعودی عرب آ رہے ہیں خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی اور خواہ توکلنا میں ان کا جو سٹیٹس ہو، ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔
یہ پی سی آر ٹیشٹ سفر سے 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ اس سے استثنی صرف 8 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا۔