محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سے باہر جانے والے وہ تمام سعودی مسافر جن کی دوسری خوراک کو تین ماہ ہوگئے ہیں، ان کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہے‘
’اس سے استثنی 16 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا یا پھر ان لوگوں کو جنہیں توکلنا میں استثنی دیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وہ تمام مسافر جو سعودی عرب آ رہے ہیں خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی اور خواہ توکلنا میں ان کا جو سٹیٹس ہو، ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے‘۔
’یہ پی سی آر سفر سے 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ اس سے استثنی صرف 8 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا‘۔
’سعودی عرب پہنچنے پر ضوابط کے مطابق 8 سال سے کم عمر بچوں کا معائنہ ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے وہ شہری جنہیں بیرون ملک میں ہی کورونا لاحق ہوگیا ہو، انہیں پی سی آر ٹیسٹ سے طے شدہ ضوابط کے تحت استثنی ہوگا‘۔
’ان ضوابط میں پہلا یہ ہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا کی تمام خوراکیں لے رکھی ہوں انہیں کورونا لاحق ہونے کو 7 دن ہوگئے ہوں تو ان سے پی سی آر طلب نہیں کیا جائے گا‘۔
’دوسرا ضابطہ یہ ہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا کی خوراکیں مکمل نہیں کیں اور انہیں کورونا لاحق ہوئے 10 دن ہوگئے ہوں، ان سے بھی پی سی آر طلب نہیں کیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ بالا فیصلے کا اطلاق بدھ 9 فروری سے رات ایک بجے سے ہوگا‘۔