سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
’مدینہ منورہ کی مذکورہ کمشنریوں میں یہ صورتحال شام 8 بجے تک رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ سمیت متعدد علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ دیگر علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی الاکحل، الحناکیہ، العلا، المہد، الیتمہ، خیبر اوربدر کے علاوہ قرب و جوار میں گرج چمک کا بھی امکان ہے‘۔
’مدینہ منورہ کی مذکورہ کمشنریوں میں یہ صورتحال شام 8 بجے تک رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کی متعدد کمشنریوں میں دھند چھائی ہوئی ہے‘۔
’ابہا اور خمیس مشیط کے علاوہ تنومہ، احد رفیدہ، نماص اور ظہران الجنوب میں رات کے وقت سے لے کر صبح 9 بجے تک دھند ہوگی‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن کی متعدد کمشنریوں میں ہے جہاں دھند کی وجہ سے کھلے مقامات میں حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’حائل ریجن کی کمشنریوں میں بھی رات 8 بجے تک گھنے بادل چھائے رہیں گے جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔