وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار سزا و جزا کا نظام متعارف کرواتے ہوئے اپنی حکومت میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وزارتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزرا میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ہیں۔
حکومت کے معیار کے تحت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی وزارتوں میں حیرت انگیز طور پر چند اہم وزارتیں اور میڈیا پر متحرک وزرا شامل نہیں تھے جن میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، علی امین گنڈا پور کے علاوہ چند دیگر وزرا شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں اعلیٰ کاردگی دکھانے والوں کے لیے جزا کا اعلان ہوا وہاں بری کارکردگی کے لیے کسی سزا کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
عمران خان کے جانے پر پارٹی میں مکمل اتفاق ہے: مریم نوازNode ID: 642571
وزیراعظم کے دفتر سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی وزراتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق مراد سعید کی وزارت مواصلات اول نمبر پر آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں خاص طور پر مراد سعید کی تعریف بھی کی اور انہیں اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی۔
اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں اسد عمر کی وزرات برائے منصوبہ بندی، ثانیہ نشتر کی وزارت تخفیف غربت، شفقت محمود کی وزارت وفاقی تعلیم، شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق، خسرو بختیار کی صنعت و پیدوار، رزاق داؤد کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری، شیخ رشید کی وزارت داخلہ اور فخر امام کی وزارت فوڈ سیکورٹی شامل تھیں۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب کے بعد ٹوئٹر پر اپنی وزارت کو سرٹیفیکیٹ نہ ملنے کی وضاحت بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’10 وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لیے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔ میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے۔ اگلی دفعہ ان شاء للہ۔‘
کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ :)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022