Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ کے 50 عمدہ ریسٹورنٹس میں شامل ریاض کے پانچ ریستوراں

بہترین سٹیکس اور سی فوڈ کی خاص ڈشوں کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
رواں ہفتے ایک برطانوی کمپنی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے سنہ2022 کے 50 بہترین ریستوراں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود پانچ ریسٹورنٹس شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے علاوہ اردن، مراکش، لبنان، متحدہ عرب امارات، کویت، تیونس اور مصر سمیت خطے کے گیارہ عرب ممالک کے ریسٹورنٹ اس فہرست میں درج کئے گئے ہیں۔

لذیذ پکوان کے باعث معروف ریسٹورنٹس کی فہرست میں 15ویں نمبر پر ریاض کا جاپانی ریستوراں Myazu ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں تیار ہونے والے کھانوں میں مختلف اقسام کے میٹھے، مصالےدار اور  خوش ذائقہ پکوان  پیش کئے جاتےہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق ریاض کا ماربل ریسٹورنٹ مشرق وسطیٰ کا 30 واں بہترین ریستوراں ہے، جس میں پکوانوں کے ساتھ دھواں دار برگر سے لے کر مزے دار چانپوں کے پلیٹرز شامل ہیں۔

ریاض میں ہی قائم  پورٹر ہاؤس ریسٹورنٹ فہرست میں37ویں نمبر پر ہے۔ یہ ایک سعودی برانڈ ہے جسے 2016 میں لانچ کیا گیا۔ یہ اپنے خاص قسم کے سٹیکس اور سی فوڈ کی خاص ڈشوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
ریاض کا LPM ریسٹورنٹ اس کے بعد آتا ہے جو فہرست میں 42 ویں پوزیشن پر درج ہے۔ یہ ایک فرانسیسی ریستوران ہے جو2021 سے اپنے مہمانوں کی خدمت کر رہا ہے ایسے مہمان جو بحیرہ روم کے ذائقوں سے خاص طور پر متاثر ہیں۔

فہرست کے آخر میں درج  ریستوراں ٹوکیو ہے جو دارالحکومت ریاض کے وسط  میں واقع ہے۔ یہاں پر جاپانی ڈشیں سوشی، سشیمی، ماکی، سوپ، نوڈلز، راس باول اور دیگر ڈشیں پیش کی جاتی ہیں۔
 

شیئر: