Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معیشت کورونا وبا کے بعد دوبارہ ترقی کی جانب گامزن

اس کی خاص وجہ غیر تیل مصنوعات کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عالمی وبائی مرض کورونا کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران تخفیف کے بعد سعودی معیشت 2021 میں دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت کی حقیقی مجموعی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال 3.3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 2020 میں کورونا  وبا  نے زیادہ تر معاشی سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا تھا۔
سعودی معیشت2021 میں ایک بار پھر  ترقی کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ غیر تیل  سرگرمیاں عالمی  وبائی امراض سے بحالی کا باعث رہی ہیں۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی حقیقی جی ڈی پی میں ایک سال قبل کے مقابلے میں چوتھی سہ ماہی میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی خاص وجہ غیر تیل مصنوعات کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات جی اے ایس ٹی ایس کے بیان کے مطابق  مملکت کی  جی ڈی پی میں یہ اضافہ 6.6 فیصد غیر تیل سرگرمیوں کی ترقی کے ذریعے معیشت کو عالمی وبا کے بحران سے نکالنے کا نتیجہ ہے۔
 سرکاری خدمات کی سرگرمیوں میں بھی 1.5 فیصد اضافہ ہوا اور تیل کی سرگرمیوں میں 0.2 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔
 

شیئر: