Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبات کی مبینہ خودکشی، ’دونوں کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونے ایک ہی مرد کے‘

گذشتہ سال نومبر میں نوشین شاہ کی چانڈکا میڈیکل کالج گرلز ہاسٹل کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی ہوئی نعش ملی تھی (فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
سندھ کے شہر لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین شاہ کی ڈی این اے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
جامشورو کی فارنزک اور مالیکیولر لیبارٹری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ’نوشین شاہ اور نمرتا چندانی کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونوں میں 50 فیصد مشابہت ہے۔‘
’دونوں کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونے ایک ہی مرد کے ہیں۔‘
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق نوشین شاہ کے نمونوں کو مزید جانچ کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں نوشین شاہ کی نعش چانڈکا میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، جبکہ ڈاکٹر نمرتا کماری کی نعش 2019 میں لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل کے کمرے سے ملی تھی۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ’گرلز ہاسٹل سے منسلک مردوں کے خون کے نمونے لیے جائیں جبکہ وہاں آنے جانے والے تمام مردوں کے خون کے بھی نمونے حاصل کیے جائیں۔‘

شیئر: