’فالج سے متاثرہ‘ شخص نے ویل چیئر کا الیکٹرانک سٹیئرنگ تیار کر لیا
حمد الدوسری نے ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرانک سٹیئرنگ کا تصور موجود ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی شہری حمد الدوسری نے جو بچپن سے فالج کے عارضے میں مبتلا ہے، اپنی ویل چیئر کا الیکٹرانک سٹیئرنگ تیار کر کے مشکل آسان کر لی۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حمد الدوسری نے بتایا کہ ’بچپن ہی سے میٹل ورک پسند تھا۔ اپنی آسانی کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے کی جستجو تھی۔ کوشش ہوتی تھی کہ معمول کی زندگی گزاری جائے۔‘
حمدالدوسری نے کہا کہ ’جب بھی بازار یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے جاتا تو ویل چیئر کو حرکت دینے کے لیے کسی سے مدد طلب کرنا پڑتی جس پرالجھن ہوتی تھی۔ اس الجھن کو دور کرنے کے لیے گزشتہ پانچ سال سے ویل چیئر کا الیکٹرانک سٹیئرنگ تیار کرنے میں لگا ہوا تھا جس میں بالاخر کامیابی حاصل کرلی۔ اب گھر سے باہر آنے جانے میں بڑی سہولت ہوگئی ہے۔‘
سعودی شہری نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرانک سٹیئرنگ کا تصور موجود ہے۔ اپنی وہیل چیئر کے الیکٹرانک سٹیئرنگ میں کئی اضافے کیے ہیں۔ اس کا وزن آٹھ کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔
الدوسری نے بتایا کہ ’اب ویل چیئر طیارے پر بھی لے جا سکتا ہوں۔ یہ ویل چیئر بوڑھوں اور کمر کے درد کے مریضوں کے لیے بھی مناسب ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں