مبینہ توہین مذہب: خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک
پنجاب پولیس کے سربراہ راؤ سردار نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی )
پنجاب کے ضلع خانیوال میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کر کے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو پاکستان کی مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ یہ واقعہ جنگل ڈیرہ کے گاؤں میں پیش آیا جہاں اعلانات کے بعد سیکنڑوں مقامی افراد مغرب کی نماز کے بعد جمع ہوئے۔
’مقامی افراد نے پہلے اس شخص کو درخت سے لٹکایا اور پھر اس کو اینٹوں اور پتھروں سے مارتے رہے جب تک وہ ہلاک نہیں ہوا۔‘
مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی بے گناہی کے دعویٰ کیا تھا اور پولیس کی حراست میں تھا تاہم پولیس سٹیشن کے باہر مشتعل ہجوم کی موجودگی کے باجود اس کو جانے کی اجازت دی گئی۔
پنجاب پولیس کے سربراہ راؤ سردار نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یہ واقعہ دسمبر میں سیالکوٹ میں فیکٹری کے ورکروں کی جانب سے ایک سری لنکن شہری پر تشدد اور پھر اس کو جلانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔