شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔
اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انجری کی تکلیف بہت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 7، قلندرز کامیاب، ملتان سلطانز کو پہلی شکستNode ID: 643771
انہوں نے کہا کہ ’یہ ویڈیو میرے فینز کے لیے ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح میرے پورے کیریئر میں انہوں نے میری سپورٹ کی ہے۔ میرے فینز بالکل اسی طرح ہیں جس طرح میری فیملی میرے لیے اہم ہے۔‘
’میں پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن میری کمر کی انجری بہت پرانی ہے۔ میں پندرہ سولہ سال سے اسی انجری کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ انجری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اس کی وجہ سے میرے گھٹنوں اور پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔‘
Good bye to PSL | My body is in serious painhttps://t.co/yyHWSibxlH
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 13, 2022