مملکت میں کورونا کے اثرات کنٹرول میں، یومیہ کیسز کم ہونے لگے
اتوار 13 فروری 2022 18:00
ایک شخص کے ایک سے زیادہ بار اومی کرون سے متاثر ہونے کا امکان موجود ہے‘۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہےکہ’ مملکت میں کورونا وبا کے اثرات کنٹرول میں ہیں۔ یومیہ متاثرین اور نازک کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے‘۔
ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی دیگر شکلوں کے مقابلے میں اومی کرون سے مدافعتی نظام کم ہے۔ ایک شخص کے ایک سے زیادہ بار اومی کرون سے متاثر ہونے کا امکان موجود ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے اتوار کوپریفنگ میں مملکت میں کورونا وائرس کی نئی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ’ اومی کرون وائرس کی علامتیں تقریبا تین دن تک ہوتی ہیں‘۔
’وائرس کی دیگر شکلوں کے مقابلے میں اس کا دورانیہ سب سے کم ہے البتہ متاثرہ شخص سے دیگر افراد کو وائرس 5 سے 7 دن کے دوران لگ سکتا ہے‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ دورانیے کی شروعات وائرس لگنے کے لمحے سے ہوگی‘۔