دبئی.... ابوظبی کی عدالت نے ایک خاتون کو 6ماہ قید کی سزا سنادی۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے 3 بچوں کو اسکول جانے سے منع کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایک اماراتی نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا کہ اسکی مطلقہ نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے منع کردیا تھا۔ عدالت نے خاتون کو طلب کیا ۔ پیشی کے دوران خاتون نے اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے اپنے شوہر سے انتقام لینے کیلئے بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا۔ جس پر عدالت نے خاتون کو 6ماہ قید کی سزا سنائی اور بچوں کو انکے باپ کے حوالے کردیا۔ ساتھ ہی عدالت نے باپ سے اس بات کا عہد لیا کہ وہ بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کا انتظام کریگا۔