Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجیب وغریب باتوں پر طلاق اور خلع کا مطالبہ

سعودی عرب میں طلاق اور خلع کے کیسز بڑھ رہے ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی وکیل فہد العنزی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں طلاق اور خلع کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بعض عجیب وغریب باتوں پر طلاق اور خلع کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’یاھلا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے فہدالعنزی نے کہا کہ’ ایک خاتون نے صرف اس لیے اپنے شوہر سے خلع کا مطالبہ کیا کیونکہ اس نے رشتے داروں کے ساتھ ریاض سیزن میں بولیفارڈ جانے سے منع کیا تھا‘۔ 
سعودی وکیل نے بتایا کہ ’ایک اور خاتون نے خلع کا مطالبہ اس وقت کیا جب اس کے شوہر نے فرمائش کی کہ تم جہاں بھی ملازمت کرو گی تنخواہ کا پچاس فیصد مجھے دو گی ‘۔
فہد العنزی نے کہا کہ ’بعض حالات  ایسے ہوتے ہیں جن میں طلاق یا خلع کا مطالبہ جائز لگتا ہے تاہم معمولی باتوں پر طلاق یا خلع  کے مطالبے کو تو دل اور دماغ قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتا‘۔
انہوں نے مملکت میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اسباب کے حوالے  کہا کہ اس کے کئی اسباب ہیں۔ تعلیم قابلیت میں عدم توازن، مالی حالات، مکالمے کا فقدان اور ہٹ دھرمی شامل ہے۔

شیئر: