Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ کی کورونا کے انسداد کے لیے عالمی کانفرنس میں شرکت

’کانفرنس کے دوران وبا کے انسداد کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا  ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کورونا کے انسداد کے لیے بین الاقوامی آن لائن کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کانفرنس امریکہ کی دعوت پر وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد کی گئی ہے جس کا عنوان ’بین الاقوامی راہ عمل‘ تھا۔
کانفرنس کے دوران عالمی وبا کے انسداد کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا  ہے۔
کانفرنس کے شرکا نے پوری دنیا میں ویکسین مہم کو تیز کرنے، لوگوں میں شعور پیدا کرنے، صحت کے شعبے کو فروغ دینے، کورونا ٹیسٹ میں وسعت لانے اور صحت عامہ کو پروان چڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
 

شیئر: