Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے

کورونا وبا نے دنیا بھر میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
مملکت میں اوپن سورس گورنمنٹ سافٹ ویئر آئندہ  چار برس میں2026 تک مملکت کی ڈیجیٹل معیشت میں پانچ ارب ریال کا اپنا حصہ ڈالے گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر احمد محمد الصویان نے کہا ہے کہ مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے اور  یہ سافٹ ویئر ملازمت کے دو ہزارنئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے لیے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے  اوپن سورس گورنمنٹ سافٹ ویئر  کی حکمت عملی کا آغاز نومبر 2021 میں کیا گیا تھا۔

ڈیجیٹل تبدیلی پر انحصار انتہائی اہم  ترجیح بن گیا ہے۔  (فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ اوپن سورس سافٹ ویئر وہ سافٹ ویئر ہے جو اپنے سورس کوڈ کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے جو  کسی پروڈکٹ کی سٹڈی  کرنے اور اس کی ڈسٹری بیوشن میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
محمد الصویان نے بتایا ہے کہ عالمی پیمانے پر پھیلنے والی کورونا وبا نے دنیا بھر میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کیا ہے اور جدید ٹیکنالوجیز پر انحصار ایک ترجیح بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مملکت میں نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق فرموں کو مقامی بنا کر مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔  
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر احمد محمد الصویان نے ریاض میں 13تا 16 فروری  جاری  رہنے والی سعودی میڈ  نمائش کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہارکیا ہے۔
 

شیئر: