سعودی نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے نیا اقدام
اتوار 28 نومبر 2021 22:32
پروگرام کا سلوگن ڈیجیٹل دنیا میں رول ماڈل کیسے بنیں ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کا گورنریٹ سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت میں نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے فیوچر چیمپئنزانیشیٹو کو نافذ کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’ڈیجیٹل دنیا میں رول ماڈل کیسے بنیں‘ کے نعرے کے تحت اور مکہ کلچرل فورم کے چھٹے سیشن کے ذریعے اس انیشیٹو کا مقصد ڈیجیٹل شہریت کو بڑھانا، بیداری پیدا کرنا اور آئی ٹی اور کمیونیکیشن کے بہترین استعمال کی تعلیم دینا ہے۔
اس کا مقصد ڈیجیٹل دنیا کی ایپلی کیشنز کے استعمال میں کمیونٹی کے اراکین کی بیداری اور انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ان کی مہارتوں اور صحیح اخلاقیات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ڈیجیٹل نمونوں کے ایک سیٹ کا تجزیہ کرنا اور ڈیجیٹل اسپیس میں افراد کے رویے کا مطالعہ کرنا ہے۔
اس انیشیٹو میں آٹھ بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں کا تجزیہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے بشمول ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے ذریعے سائبر سکیورٹی کا انتظام کرنا، سائبر حملے سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اور انٹرنیٹ پر درخواست کرنے پر ذاتی ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے سنبھال کر رازداری کا انتظام کرنا۔
دیگر مہارتوں میں صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے کے لیے صحیح سوچ اور مالکانہ ٹولز،اس کی نوعیت اور حقیقی نتائج کو سمجھ کر ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کا انتظام کرنا، ورچوئل دنیا میں لوگوں کے ساتھ ڈیجیٹل ہمدردی، ان کی ضروریات اور احساسات کو جاننا اور خود پر قابو پانے کے ذریعے سکرین ٹائم کا انتظام کرنا شامل ہیں۔
یہ افراد کے درمیان بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں کی پیمائش کے لیے ایک ابتدائی سوالنامے کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ 50 ہزار سے زیادہ شرکا سوالنامے میں حصہ لیتے ہیں۔
مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ اپنی فعال شراکت کے ذریعے مکہ گورنریٹ ڈیجیٹل شہریت کے تصور کو فروغ دینے اور فورم کے پروگراموں کے اندر ڈیجیٹل رول ماڈل فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے جو کہ خطے کے شہروں اور قصبوں میں ہونے والے متنوع انیشیٹو کو پیش کرتی ہے۔
یہ سمارٹ سسٹمز، ڈیجیٹل الگورتھم، بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور چوتھے صنعتی انقلاب کی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے مواصلات اور آئی ٹی میں ایک نیا مرحلہ بنانے کی قومی کوششوں کے مطابق خطے اور اس کی ڈیجیٹل جگہ کو ترقی دینے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو نشانہ بناتا ہے۔