رپورٹ میں مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ، الجوف انٹر نیشنل ایئرپورٹ اورباحہ میں کنگ سعود ایئر پورٹ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں بہترین کارکردگی کے معیارات کے بنیاد پر مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ کو اول، جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو دوم، دمام کے کنگ فہد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو سوم جبکہ ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو چہارم درجہ دیا ہے۔
ڈومیسٹک ہوائی اڈوں میں باحہ کے کنگ سعود ایئرپورٹ اول نمبر پر قرار دیا ہے جس نے جنوری کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔