عجمان میں بارہ سالہ طالبہ سکول بس کے نیچے آکر ہلاک
ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں بارہ سالہ طالبہ سکول بس کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔
طالبہ کا تعلق ایک خلیجی ملک سے ہے۔ وہ الحمیدیہ مقام پر بس سے اتر رہی تھی۔ اچانک بس چل پڑی اور پہیوں کے نیچے آگئی۔
اخبار 24 کے مطابق عجمان میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر سیف الفلاسی نے بتایا کہ بس ایک ایشیائی ڈرائیورچلا رہا تھا۔ طالبہ کے سر میں شدید زخم آئے تھے۔ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔
محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طالبہ بس سے اتر کر اپنے گھر کی جانب جانے کےلیے بس کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور نے دیکھے بغیر گاڑی چلادی۔
سیف الفلاسی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ بس ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک ضوابط کی پابندی اور طلبہ کی سلامتی کا خیال رکھیں۔