Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال کے لیے سکول بس سروس کے انتظامات مکمل

سکولوں کے طلبہ کو آرام دہ اور معیاری ٹرانسپورٹ سروس مہیا ہوگی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے ماتحت ٹرانسپورٹ سروس کمپنی نے بتایا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لیے سکول بس سروس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔ سکولوں کے طلبہ کو آرام دہ اور معیاری ٹرانسپورٹ سروس مہیا ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ سروس کمپنی نے بتایا کہ مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کے تعاون سے محفوظ اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سروس کا بندوبست ہے۔
بسوں کی تمام نشستوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ کسی بھی زمرے کو نشستیں اپنے لیے محفوظ کرنے  کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹرانسپورٹ سروس کمپنی کا کہنا ہے کہ 1.2 ملین طلبہ  نئے تعلیمی سال کے دوران بس سروس سے استفادہ کریں گے۔ والدین نے بس سروس میں غیرمعمولی دلچسپی دکھائی ہے۔
30 ہزار سے زیادہ بسوں اور گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ 69 ہزار سے زیادہ راونڈ لگائیں گی اور 21 ہزار سکولوں کو ٹرانسپورٹ سروس مہیا کریں گی۔ 
معذور طلبہ  کے لیے ٹرانسپورٹ کا خصوصی بندوبست ہے۔ تقریبا 30 ہزار طلبہ و طالبات کو  3200 سے زیادہ بسیں اور گاڑیاں ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گی۔
کمپنی نے تربیت یافتہ ڈرائیور ٹھیکے داروں کے تعاون سے حاصل  کیے ہیں۔ 25 ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔  بسوں سے محفوظ اور موثر سروس کو یقینی بنانے کے لیے ہر بس کے 35 پہلوؤں کے ٹیسٹ ہوں گے۔
 

شیئر: