پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک 9 میچز کھیلنے کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
بدھ کی رات ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مسلسل شکستوں کی وجہ سے شاید کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم دل برداشتہ ہو گئے ہیں۔
گزشتہ رات میچ کے دوران وسیم اکرم کے چہرے پر غصے کے تاثرات نمایاں تھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب کیمرے نے انہیں کپتان بابر اعظم پر غصہ کرتے ہوئے دکھایا۔
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد کراچی کے میچ میں اعظم خان نے منہ کیوں چھپایا؟Node ID: 644741
وسیم اکرم کا بابر اعظم سے بات کرنے کا انداز کپتان کے پرستاروں کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے خفگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
بابر اعظم اور وسیم اکرم کی بات چیت کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ارشد خان تنولی نامی صارف نے لکھا کہ وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سے ایسا برتاؤ مایوس کن ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ (بابر اعظم) ہمارے ہیرو ہیں، دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن آپ انہیں ایسے ڈانٹ نہیں سکتے۔‘
ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے عروج جاوید نامی صارف نے لکھا ’وسیم اکرم اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔‘
میچ کے دوران بابر اعظم اور وسیم اکرم کی گفتگو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
Very rude behaviour of Wasim Akram With Babar Azam
what's happening here
Wasim Akram You can't do this with Babar Azam #BabarAzam #KarachiKings #Rizwan#Khushdil Shah pic.twitter.com/jVNWoVKOO1— Ishfaque Pathan (@Ishfaque314) February 17, 2022
دوسری جانب بابر اعظم کے پرستار انہیں پی ایس ایل کی فکر نے کرنے اور اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
کراچی کنگز کی خراب کارکردگی کے باوجود بابر اعظم پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔
بابر اعظم آٹھ میچوں میں اب تک 38.28 کی اوسط سے 268 رنز بنا چکے ہیں اور اس سال اس ٹورنامنٹ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 90 ہے۔
وسیم اکرم کا ردعمل
وسیم اکرم نے بابر اعظم سے باؤنڈری لائن پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’میں بابر اعظم اور اپنے درمیان ہونے والی گفتگو پر سامنے والے ردعمل پر حیران ہوں۔‘