Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقاموں اورخروج وعودہ میں مفت توسیع کن ممالک کے لیے؟

احتیاطی تدابیر کے تحت سعودی شہریوں کے لیے 16 ممالک جانے کی پابندی عائد ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کا کہنا ہے ہے کہ کورونا وبا کے باعث جن ممالک سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پرپابندی عائد ہے ان کی تعداد 19 ہے۔ مذکورہ ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے خروج وعودہ اور اقاموں کی مدت میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کی جارہی ہے۔
سبق نیوزکے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں ترکی، لبنان، ایتھوپیا، افغانستان، جنوبی افریقہ، زمبابوے، نمیبیا، موزمبیق، بوٹسوانا، لیسوتو، اسواتینی، ملاوی، زیمبیا، مڈگاسکر، انگولا، سیشلز، ماریشس، جزائر قمر اور نائجیریا شامل ہیں۔
مذکورہ ممالک سے تعلق رکھنے والےوہ غیر ملکی جو سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں انکے اقاموں اور خروج وعودہ میں 31 مارچ تک مفت توسیع کی جارہی ہے۔
اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع خود کارطریقے سے مرحلہ وار طورپرکی جاری ہے۔
اس ضمن میں جوازات کا کہنا ہےکہ مذکورہ ممالک سے تعلق رکھنے والےغیر ملکیوں کو چاہئے کہ وہ اقاموں اور خروج وعودہ کے علاوہ وزٹ ویزوں کی مدت میں مفت توسیع کے لیے کسی سرکاری ادارے سے رابطہ نہ کریں, اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع خود کار طریقہ سے مرحلہ وار ہوگی۔
 دریں اثنا اخبار24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی ہے کہ مزید 16 ممالک ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سعودیوں کے سفرکے حوالے سے پابندی بدستورعائد ہے۔ ان ممالک میں انڈیا، انڈونیشیا، ایران، یمن، ترکی، لبنان، شام، آرمینیا، ڈیموکریٹک کانگو، لیبیا، ویتنام، ایتھوپیا، صومالیہ، افغانستان، وینزویلا اور بیلاروس شامل ہیں۔ 

شیئر: