سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈین ہم منصب کی ملاقات
’شہزادہ فیصل بن فرحان اورقطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کی بھی ملاقات ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
میونخ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کی ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات جرمنی میں میونخ امن کانفرنس کے موقعے پر ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دوسری طرف سعودی وزیر خارجہ اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور ہالینڈ کے تعلقات کو فروغ دینے کے متعدد پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اورقطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر غور کیا اور خطے کو درپیش حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔