دونوں ملک خطے کی سلامتی استحکام برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار بی 52 کو بحیرہ احمرعبور کرتے ہوئے سکارٹ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکی فضائیہ کا سٹراٹیجک بمبار بی 52 جیسے ہی بحیرہ احمر کی حدود میں داخل ہوا سعودی فضائیہ کے ایف 15 ایس ای اور ایف 15 سی اور ایف 15 ایس نے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔
سعودی فضائیہ اور امریکی فضائیہ خطے کی سلامتی استحکام برقرار رکھنے کے لیے مل کر کوشاں ہیں۔
یہ مشن دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان باہمی تعاون کے اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔