کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم
نئے کورونا ضوابط پرعمل درآمد اتوار20 فروری سے کیا جائے گا(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب سے شاہ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کےلیے بھی ’پی سی آر‘ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
نئے کورونا ضوابط پرعمل درآمد اتوار20 فروری سے کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب آنے کے لیے پی سی آر کی شرط برقرار ہے تاہم بحرین کی جانب سے اس شرط کو ختم کردیا گیاہے‘۔
واضح رہے بحرینی سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سے قبل فضائی مسافروں کےلیے پی سی آر اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اتوار 20 فروری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
بحرینی حکومت نے طبی اداروں کی جانب سے حاصل شدہ رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی مسافروں پرپی سی آر اور قرنطینہ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم زمینی راستے سے بحرین آنے والے مسافروں کےلیے بھی مرحلہ وار اس اعلان کیا جارہا ہے۔