Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین : ’پی سی آر‘ اور قرنطینہ کی شرط ختم، اتوار سے عمل درآمد

کورونا نئے ضوابط کا اطلاق فضائی مسافروں پرکیا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
بحرین نے  فضائی مسافروں پر پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فیصلے پرعمل درآمد اتوار 20 فروری 2022 سے کیا جائے گا۔
بحرینی نیوز ایجنسی ’بنا‘ کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بحرین آنے والے مسافروں کےلیے ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے کورونا کی وبا کےحوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت لازمی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی جارہی ہے۔
سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کی روشنی میں فضائی راستے سے بحرین آنے والے تمام مسافروں پرعائد پی سی آر قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علامات ظاہرہونے پرکورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

دریں اثنا عاجل نیوز کے مطابق بحرینی قومی طبی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ضوابط میں کی جانے والی تبدیلی ان افراد کے لیے بھی کی گئی ہے جو کورونا کنفرم کیسز سے رابطے میں رہے ایسے افراد جو کورونا کے مریضوں سےملتے رہے ان کے لیے بھی قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم ایسے افراد کےلیے ضرورت پڑنے پرکورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
طبی کمیٹی کے کیے جانے والے فیصلے کے مطابق ایسے افراد جو کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور ان میں کسی قسم کی علامات ظاہرہونے پرانہیں کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

شیئر: