Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مملکت میں فضائی آپریشنز مکمل طور پر محفوظ‘

شہری ہوا بازی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حادثات کی شرح ’صفر‘ ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فارسول ایوی ایشن کے ترجمان ابراہیم الروسا نے کہا ہے کہ’ مملکت میں فضائی آپریشنزمحفوظ ہیں اور یہاں فضائی حادثات کی شرح ’صفر‘ ہے‘۔ 
سبق نیوزکے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان ابراہیم الروسا سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام 120 میں گفتگوکررہے تھے۔
ترجمان  نے مزید کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اتھارٹی کو ملنے والے مثالی تعاون کے نتیجے میں فضائی آپریشنز، آلات، انفراسٹرکچر اور اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی معیاری پیشہ ورانہ تربیت ہے جس کے مثالی نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ فضائی آپریشنز مکمل طور پرمحفوظ ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’ آنے والے برسوں میں بھی بہتری کے اس سفر کو جاری رکھیں گے تاکہ فضائی سفرکو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جائے‘۔ 

شیئر: