کورونا متاثرین کی تعداد مستقل بنیادوں پر کم کرنے کی حکمت عملی
اتوار 20 فروری 2022 20:17
مملکت میں ایک کروڑ سے زیادہ بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کورونا کے بیشتر نازک کیسز میں دو زمروں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں‘۔
الوطن اخبار کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’ پوری دنیا میں کورونا وبا موجود ہے، ختم نہیں ہوئی۔ ہر جگہ اس سے نمٹنے کے اقدامات دوسرے ممالک سے مختلف ہیں۔ بیشتر ممالک ویکسین مہم کے ذریعے سماجی مدافعتی نظام مضبوط بنا رہے ہیں‘۔
ڈاکٹرالعبد العالی نے کہا کہ’ سعودی عرب وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں لچکدار حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔ کورونا کے کیسزمسلسل کم ہورہے ہیں جبکہ نازک کیسز کی تعداد بھی گھٹ رہی ہے‘۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ’ مملکت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد مستقل بنیادوں پر کم ہوتی جائے گی‘۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’کورونا کے بیشتر نازک کیسڑ میں دو زمروں سے تعلق رکھنے فوالے افراد ہیں۔ ایک وہ ہی جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی دوسرے وہ ہیں جنہوں نے ویکسین ایک یا دو خوراکیں لی ہیں‘۔
ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
انہوں نے کہاکہ ’اب تک مملکت میں کورونا ویکسین کی 60 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زیادہ بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہیں‘۔