امارات میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے 8 لاکھ سے زیادہ
اتوار 13 فروری 2022 22:10
چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 266 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے( فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اتوار 13 فروری کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 54 ہزار763 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 266 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 68 ہزار237 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار513 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 884 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 285 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 34 ہزار499 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار 92 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘