Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حشیش اور نشہ آور گولیاں ذخیرہ کرنے والے 6 سعودی گرفتار  

ملزمان کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے افسران نے جازان ریجن کی الدائر کشمنری سے 101 کلو گرام حشیش اور نشہ آور گولیاں ذخیرہ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے والے 6 سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا کہ محکمے کے افسران کو اطلاع تھی کہ مقامی شہری حشیش اور نشہ آورگولیوں کی مارکیٹنگ اورانہیں ذخیرہ کرنے کے جرائم میں ملوث ہیں۔ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔
انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور ان کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: