Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے حجہ میں حوثیوں کے اہداف پر حملے

شہریوں کے تحفظ کے لیے فضائی حملے جاری رہیں گے(فوڈو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 23 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے منگل کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 11 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
علاوہ ازیں الاخباریہ کے مطابق منگل کی صبح عرب اتحاد نے خطرے کے جواب میں یمن کے البیضا گورنریٹ میں آپریشن کیا ہے جس میں فوجی اہداف تباہ ہوئے ہیں۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ شہریوں کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری رہیں گے‘۔

شیئر: