Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس پر سعودی شہری کا 239 کلومیٹر پیدل سفر 

’وہ جازان کے علاقے سے روانہ ہوئے اور محایل عسیر گورنری پہنچے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی سیاح محمد طامی عسیری نے یوم تاسیس منانے کے لیے 239 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کیا ہے۔
عاجل کے مطابق 43 سالہ طامی عسیری جازان کے علاقے سے روانہ ہوئے اور محایل عسیر گورنری پہنچے جہاں گورنر علی بن ابراہیم الفلقی نے ان کا استقبال کیا ہے۔
اس موقعے پر گورنر علی بن ابراہیم الفلقی نے کہا ہے کہ ’طامی نے جو کچھ کیا وہ اس ملک کے لوگوں کے لیے حیران کن نہیں جنہوں نے دلوں کی گہرائیوں سے اپنی محبت اور اس کے رہنماؤں سے محبت کا اظہار کیا ہے‘۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوم تاسیس ایک لازوال یاد ہے۔ یہ دن اندھیرے سے روشنی کی طرف سفر ہے۔
اس موقعے پر طامی نے کہا ہے کہ ’میں نے جو کچھ کیا وہ یوم تاسیس پر اپنے جذبات کے اظہار سے زیادہ کچھ نہیں ‘۔
’یہ دن ایک عظیم لافانی یاد اور ایک جامع نشاۃ ثانیہ کے بارے میں بتاتا ہے جس نے زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے‘۔

شیئر: