’سعودی عرب میں کورونا وبا خاتمے کے قریب ہے‘
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا گیا( فوٹو العربیہ)
سعودی معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ’ مملکت میں کورونا وبا خاتمے کے قریب ہے۔ اس وبا سے سیاسی، معاشی اور صحت کے حوالے سے پہے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو کرابھریں گے‘۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’کورونا وبا کے انسداد میں مملکت کی انفرادیت کا سب سے اہم پہلو ہماری سیاسی قیادت کی بصیرت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت نے انسانی صحت کو ہر بات سے اوپر رکھا ہے چناچہ وزارت صحت اور محکمہ صحت عامہ کو صحت خطرات کے مسلسل تجزیے اور مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں بلکہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین تک کی صحت کے تحفظ کے لیے کام کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا گیا‘۔
عاجل ویب کے مطابق عسیری نے کہا کہ’ مملکت کورونا وبا سے سب سے کم متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’وبا سے نمٹنے کے حوالے سے مملکت کی انفردیت کے سات اہم اسباب ہیں‘۔
ان میں سیاسی قیادت کے فیصلے سب سے اہم ہیں۔ اس حوالے سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو ٹوک موقف اختیار کیا اور کہا کہ ہنگامی صورتحال ہم سے غتر معمولی اقدامات چاہی ہے۔
چیلنجوں سے ٹھوس اور تیز رفتار اقدامات کے ذریعے نمٹنے کا اہتمام کیا گیا۔ انسانی صحت کو سب سے اوپر رکھا گیا۔ سائنسی طریقہ کار سے مدد لی گئی ۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھایا گیا جبکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں آگہی مہم چلائی گئی، اس کے لیے میڈیا اور سرکاری رابطہ وسائل سے بھر پور کام لیا گیا۔